Home / پاکستان / وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے داماد کی آڈیو ٹیپ کا ڈراپ سین ۔۔۔حقیقت تو کچھ اور نکلی

وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے داماد کی آڈیو ٹیپ کا ڈراپ سین ۔۔۔حقیقت تو کچھ اور نکلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی لیک آڈیو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر

مریم نواز کے داماد کے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے داماد کے زیر تعمیر پاور پلانٹ کا 60 فیصد کام 2020 سے پہلے مکمل ہوچکا تھا۔

حکومت نے 2020 میں بھارت سے ہر طرح کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی تھی۔یہ سوال پیدا ہوا تھا پابندی سے پہلے شروع ہونے

والے منصوبوں کے لیے حکومت کی کیا پالیسی ہوگی؟ حکومت پاکستان کی طرف سے جواب دیا گیا تھا کہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے، اگرچہ آپ کے

ساتھ نا انصافی ہے لیکن پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے آپ کو متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔حکومتی فیصلے کے بعد مریم نواز کے داماد نے پاور پلانٹ کی درآمد کے لیے چین سے رابطہ کیا، ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی نے گرڈ اسٹیشن دینے سے انکار کر دیا تھا۔2020 میں لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق اور ڈسکو کے خلاف فیصلہ دیا تھا، عدالتی فیصلے کے باوجود تاحال گرڈ اسٹیشن نہیں لگایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جوکہ 34 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک اُنہوں نے شادی نہیں کی، اس لیے اکثر پاکستانیوں کو یہ جاننے کا کافی تجسس ہے کہ وہ کب شادی کریں گے۔بلاول بھٹو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر بھی اسی سوال کا سامنا کرنا پڑا۔ عرب نیوز کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی

گئی ایک ویڈیو میں غیر ملکی صحافی کو بلاول بھٹو زرداری سے یہ سوال پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟بلاول بھٹو زرداری اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے‘۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com