Home / اہم خبریں / پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سےبات چیت کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سےبات چیت کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی، پیٹرولیم

مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ

اسلام آباد (29 ستمبر 2022ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ

کرلیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح

برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات اور ریلیف اقدامات کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت

کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے کی جائے گی۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھ کر ریلیف دیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی موجودہ شرح برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف سے حتمی بات کرکے فیصلہ کیا جائے گا، پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، جنوری 2023 تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانی ہے۔دوسری جانب ترجمان اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریزکیا جائے۔ بے بنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لٹر تک کمی کا تخمینہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ہے۔ 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com