بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا
رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کو پیر کی شب اچانک طبیعت میں بے چینی محسوس ہوئی جس کے
بعد انہیں ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر ایڈمٹ کرلیا گیا اور
ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔ یہ واضع نہیں کہ دپیکا کو اصل میں تکلیف کیا ہوئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے دل کی دھڑکن تیز
ہونے کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی پیدا ہوئی۔دپیکا کی ٹیم کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر اداکارہ کی صحت سےمتعلق کوئی تفصیل جاری
نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دپیکا کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی دل کی دھڑکن تیز ہونے کی وجہ سے دپیکا کو بے چینی محسوس ہوئی تھی۔