سرکاری بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں مکمل طور پر بلیک آؤٹ کا خطرہ ہے کیونکہ اس کے تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
معاشی بحران سے دوچار پچھلے کچھ مہینوں سے ایندھن کی قلت کا شکار ہے اور بیشتر لبنانی عوام بجلی حاصل کرنے کیلئے پرائیویٹ جنریٹرز کا استعمال کر
رہی ہے۔جمعرات کو سرکاری پاور کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق کے ساتھ ہونے والی ڈیل کے ذریعے کمپنی تیل سے 500 میگاواٹ سے بھی کم بجلی پیدا کرسکتی ہے
۔کمپنی کاکہنا ہےکہ اس کے گریڈ اے اور گریڈ بی فیول آئل کے ذخائر ایک نازک مقام پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پہلے ہی کچھ پلانٹس پر تیل ختم ہو چکا ہے اور وہاں اب پیداوار روک دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے ہی ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 بار بلیک آؤٹ ہو چکا ہے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو ستمبر کے آخر تک ملک میں ایک اور مکمل بلیک آؤٹ کا خطرہ ہے۔