پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اداکارہ عروہ حسین کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی
موجود ہیں، اداکارہ نے متعدد سپرہٹ ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی اپنا لوہا منوایا جبکہ اداکارہ کئی ایوارڈبھی
اپنے نام کرچکی ہیں، سوشل میڈیا پر عروہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ
عروہ حسین کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کےآغاز سے ہی مختلف ڈراموں میں کام کرتے کامیابیاں حاصل کیں، عروہ کے نشر
ہونے والے ڈراموں کو ںاظرین نے پسند کیا، اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا، سوشل میڈیا پر اداکارہ
کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ کچھ اور لڑکے بھی رقص کررہے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ عروہ حسین آنے والے ‘ہم ایوارڈ’ شو جو کہ ٹورنٹو میں ہونا ہے اس کی ریہرسل کررہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ اور لڑکے لڑکیاں ایک طرف کھڑے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تبصرے کئے کچھ نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا تو کچھ نے تنقید بھی کی۔