اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کو تحفہ ملے تو وہ فوراً سے پیشتر اسے کھولتا ہے اور دیکھتا ہے کہ اندر کیا ہے
لیکن کینیڈا میں ایک شخص کو 48سال قبل اس کی گرل فرینڈ نے تحفہ دیا تھا جو اس نے اب جا کر کھولاہے۔ ااس
پیکنگ کے اندر سے کیا نکلا اور اس شخص نے اتنے عرصے تک یہ تحفہ کیوں نہ کھولا؟ ان سوالات کے ایسے جواب ہیں ۔
کہ سن کر آپ بھی پکار اٹھیں گے کہ سچی محبت آج بھی دنیا میں پائی جاتی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق کینیڈا کے شہر ایڈمونٹن کے 51سالہ اینڈریان پیئرس کو 1970ءمیں اس کی گرل فرینڈ ’وکی ایلن‘ نے کرسمس سے دو روز قبل یہ تحفہ دیا تھا۔ اس وقت وہ 17سال کا تھا اور ڈان ملز میں جارج ایس ہنری سکینڈری سکول میں پڑھتا تھا۔جس روز وکی ایلن نے اینڈریان کو یہ تحفہ دیا اسی روز اس نے اینڈریان کے ساتھ
تعلق بھی ختم کر دیا تھا۔وہ ایک شاپنگ مال میں ملے تھے جہاں وکی ایلن کے ساتھ اس کا نیا بوائے فرینڈ بھی تھا۔ وکی نے اینڈریان کو یہ آخری تحفہ دیا اور اس کے سامنے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو بوسہ دیا اور اس کے ساتھ چلی گئی۔گزشتہ برس اینڈریان نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ”میں اس کے تعلق ختم کرنے پر انتہائی دکھی تھا۔
میں چھٹیوں پرپیدل طویل سفر کرکے گھر پہنچا۔ اگلے روز کرسمس تھا۔ سب لوگوں نے اپنے تحائف کرسمس ٹری کے نیچے رکھے اور پھر کھول کر دیکھے۔ میں نے بھی یہ تحفہ ٹری کے نیچے رکھا لیکن اپنی فیملی کو بتا دیا کہ میں اسے نہیں کھولنا چاہتا۔ اس کے بعد میں ہر سال اسے کرسمس ٹری کے نیچے رکھتا لیکن جب کھولنے کی باری آتی تو میں اسے اٹھا کر الگ رکھ لیتا۔ حتیٰ کہ میری شادی ہو گئی اور دو بچے بھی ہو گئے۔ میرے بچے بھی ہر سال اس کو کھول کر دیکھنے کو کہتے۔
لیکن آج تک میں نے یہ نہیں کھولا۔ میری یہی خواہش تھی کہ اسے میں اور وکی ایلن مل کر کھولیں۔ پہلے تو میری بیوی کو اس پر کوئی پریشانی نہیں تھی لیکن اس بار اس نے اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ” اگر اس کو کھولنا ہے تو ٹری کے نیچے رکھو ورنہ وہیں پڑا رہنے دو۔“ اینڈریان نے بیوی کی اس ضد پر گزشتہ سال اپنی سابق گرل فرینڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ مل جائے تو ہم اکٹھے یہ تحفہ کھولیں۔اس کے پاس وکی کے تین فون نمبر تھے۔ یہ پرانے نمبر تھے جو 10اعداد پر مشتمل ہوتے تھے۔ اب یہ نمبر کینیڈا میں نہیں چلتے تھے۔اس نے حالیہ ایریا
کوڈز کے ساتھ یہ نمبر ترامیم کے ساتھ ٹرائی کرنے شروع کیے لیکن بے کار۔ اس کے بعد اس نے انٹرنیٹ پر وکی ایلن کی تلاش شروع کی لیکن وہ نہ ملی۔ جب اس کی یہ کہانی میڈیا میں آئی تو وکی ایلن تک بھی پہنچ گئی، جس نے خود اینڈریان سے رابطہ کر لیا اور اس سال دونوں نے مل کر وہ گفٹ کھولا ہے، جس میں سے ایک تحریر نکلی۔ اینڈریان اور وکی(جو اب برٹش کولمبیا میں رہتی ہے)48سال بعد ملے اور دونوں نے یہ تحفہ ایک فلاحی تنظیم کی طرف سے منعقدہ
تقریب میں کھولا۔ تحفہ کھولتے ہوئے وکی ایلن کی آنکھیں بھر آئیں اور اس نے کہا کہ ”یہ تحفہ کوئی بڑا نہیں تھا لیکن آج جب میں نے اسے کھولا تو میں جذبات پر قابو نہیں رکھ پائی۔مجھے یہ سن کر شدید حیرت ہوئی کہ میرے سابق محبوب نے اب تک میرادیا ہوا تحفہ سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ کسی کو اتنے عرصے تک یاد رکھنے کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ ہماری کہانی اتنی بری نہیں ہونی چاہیے تھی تاہم اب میں واپس اینڈریان کو بوسہ دوں گی۔“ یہ کہہ کر وکی ایلن نے اینڈریان کو بوسہ دیا اور دونوں بغل گیر ہو گئے۔