سندھ سیکریٹریٹ اور سندھ اسمبلی کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ سندھ سرکار نے ملازمین
کے یوٹیلٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا۔محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ یوٹیلٹی الاؤنس کا اطلاق یکم
ستمبر 2022 سے ہوگا۔ ایک سے 8 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس چار ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کر دیا گیا۔اسی طرح 9
سے 15 گریڈکے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کر دیا گیا۔ 16 گریڈ کے ملازمین کا الاؤنس 7 ہزار سے بڑھا کر دس ہزار 500 کر دیا
گیا۔ 17 گریڈ کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا گیا۔ 18 گریڈ کے افسران کا الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار 500 کردیا