Home / weather / خطرناک طوفان کی وارننگ۔۔۔ 20 لاکھ سے زائد افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی

خطرناک طوفان کی وارننگ۔۔۔ 20 لاکھ سے زائد افراد کو گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی گئی

جاپان کے جنوب مغربی حصے سے سمندری طوفان نانماڈول کے ٹکرانے کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کو گھر چھوڑنے

کی ہدایت جاری کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے انتظامیہ

نے 2 ملین لوگوں کو اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق

سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔غیر ملکی

میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہیکیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے پانچویں درجے کا طوفان قرار دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی

سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔طوفان کے باعث جاپان میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ائیرلائنز اور ال نیپون ائیر ویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com