Home / اہم خبریں / عدالت کا تاریخی فیصلہ، ملزمان کودو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا

عدالت کا تاریخی فیصلہ، ملزمان کودو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا

کندھ کوٹ(ٹوڈے نیوز)کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔کندھ کوٹ میں

تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اس کے مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

کی تھی۔سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت

لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com