Home / انٹرٹینمنٹ / سری لنکن اداکارہ ’یحالی تاشیا‘بھی نسیم شاہ کو پیاری ہوگئی

سری لنکن اداکارہ ’یحالی تاشیا‘بھی نسیم شاہ کو پیاری ہوگئی

پاکستانی ڈرامے ‘صنفِ آہن’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا

کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔ایشیا کپ میں غیر معمولی

کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کے پاکستان میں تو ہزاروں مداح تھے ہی، اب ان کے دیگر ممالک

سے بھی فینز سامنے آرہے ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔یہالی تاشیا نے انسٹاگرام سٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں

جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکاؤنٹ پر نہیں لیکن

یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔دوسری جانب نسیم شاہ نے بھی دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے۔

About admin

Check Also

مداح کی فوٹو بنواتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کو چھونے کی کوشش! پیچھے کھڑے نوجوان نے کیا کِیا؟

دنیا بھر کے فنکاروں کو جہاں عوامی سطح پر ایک خاص پروٹوکول حاصل ہوتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com