Home / اہم خبریں / معروف اداکارہ سجل علی عمران خان کے بیٹوں کیساتھ کیا کر رہی تھیں ۔۔۔؟بڑی وجہ سامنے آگئی

معروف اداکارہ سجل علی عمران خان کے بیٹوں کیساتھ کیا کر رہی تھیں ۔۔۔؟بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی

فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان

کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس میں وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان کے ساتھ

نظر آ رہی ہے۔ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ

اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر

میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی۔ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com