Home / اہم خبریں / خبردار ہو جائیں ،عوام کیلئے بری خبر۔۔۔کوکنگ آئل اور گھی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

خبردار ہو جائیں ،عوام کیلئے بری خبر۔۔۔کوکنگ آئل اور گھی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اندرون ملک کھانے کے تیل و گھی کے بحران کا خدشہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سیلابکی وجہ سے

اشیاء ضروریہ کی ترسیل متاثرہوئی ہے۔تو وہیں تیل گھی کے بحران کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ میں بالخصوص

مورو، نوابشاہ سمیت دیگر راستے جبکہ سکھر سے بلوچستان راستہ بند ہونے کے باعث کھانے کی تیل گھی اور خوردنی تیل کی

سپلائی رک گئی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ کھانے کے تیل سے لدے 800 سے 1000 ٹینکر قومی شاہراہوں پر

پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیورز اور کلینرز بھی بے یارو مددگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں کھانے کے تیل گھی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔بختاور خان نے

حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے تیل کی سپلائی کی بحالی کے لئے متبادل اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکے۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com