Home / دلچسپ و عجیب / سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھیانک ثابت ہوا ، 6سال تک معاشقہ چلانے والے لڑکا لڑکی بھائی بہن نکلے

سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھیانک ثابت ہوا ، 6سال تک معاشقہ چلانے والے لڑکا لڑکی بھائی بہن نکلے

سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھیانک ثابت ہوا ، 6سال تک معاشقہ چلانے والے لڑکا لڑکی بھائی بہن نکلے ، پتہ

چلا تو کیاپھر دونوں نے کیا کیا ؟&;جانیں۔۔۔امریکہ میں ایک لڑکی6سال تک ایک شخص کی گرل فرینڈ رہی اور بالآخر

اس پر ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق6 سال تک اس شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس لڑکی کو

علم ہوا کہ وہ آدمی کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا بھائی تھا، جس سے وہ اپنے ماں باپ کی علیٰحدگی کی وجہ سے بچپن ہی میں بچھڑ

گئی تھی۔ ویب سائٹ پر اس لڑکی نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ;میری عمر 30سال ہے اور میرے بھائی کی عمر 32سال ہے جس کے ساتھ میں

گزشتہ 6سال تک تعلق میں رہی۔ میرے ماں باپ کے الگ ہو جانے پر مجھے انہوں نے ایک بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا تھا جبکہ میرے بھائی کی پرورش میری ماں نے کی۔ ہم بہن بھائی کبھی ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہے۔ لڑکی لکھتی ہے کہ6 سال قبل ہم دونوں کی ملاقات ہوئی اور پہلی ملاقات میں ہی ایسا لگا جیسے ہم بہت پہلے سے آشنا ہوں۔ ہمارے درمیان دوستی ہوئی جو بہت جلد محبت میں بدل گئی۔ اس کے بعد ان 6سالوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے، حتیٰ کہ ایک دوسرے کی فیملی سے بھی ملے۔ ہم نے بچے پیدا کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔ لڑکی بتاتی ہے کہ میں چونکہ لے پالک تھی لہٰذا مجھے بہت جستجو رہتی تھی کہ میں اپنے حقیقی والدین کے بارے میں معلوم کروں۔ ایک روز مجھے میرے بوائے فرینڈ نے کہا کہ چلو ہم دونوں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کراتے ہیں۔ میں بخوشی اس پر رضامند ہو گئی تاہم جب ٹیسٹ کے نتائج آئے تو اس انکشاف نے ہم پر قیامت ڈھا دی کہ ہم دونوں آپس میں سگے بہن بھائی تھے۔ لوگ ہمیں پہلے ہی کہتے تھے کہ ہماری شکلیں آپس میں بہت ملتی جلتی ہیں۔ اب ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اب ہم کیا کریں۔

About admin

Check Also

نازیبا ویڈیو کے دعوے اور کردار کشی مہم، اداکارہ سجل علی نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر ان سمیت دیگر اداکاراؤں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com