Home / اہم خبریں / پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر70روپے کمی،ن لیگ نے کمال کر دیا، جیالوں کا جشن

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر70روپے کمی،ن لیگ نے کمال کر دیا، جیالوں کا جشن

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلانات ‘بہروپیے’ کی نئی شعبدہ

بازی ہے، عمران صاحب جھوٹ کا نیا دور آپ کی کرسی نہیں بچاسکتا، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیوار کیلئے آخری دھکا

ثابت ہوگی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمرانصاحب عوام جانتی ہے آپ کا اب ہراعلان جھوٹا اور اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے

کے لئے ہے، ساٹھ لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، 30 ہزار روپے کا ڈھونگ، آپ کو لگتا ہے لوگ مان جائیں گے، فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کی؟

عوام سب جانتی ہے، عمران صاحب عوام جانتی ہے پلے نئیں دھیلہ، کردی میلہ میلہ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام آپ کی چکر بازیوں کو سمجھ چکے ہیں،آپ کی

شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے، خزانہ خالی، معیشت تباہ، مہنگائی آسمان پر، آپ ریلیف کے نئے دھوکے دے رہے ہیں، عمران صاحب عوام اب آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی، آپ کے پاس جھوٹے پیکج کے لئے پیسے نہیں ہیں، اقتدار بچانے کے لئے بھی جھوٹ بول رہے ہیں، 22 کڑوڑ عوام کو بھیڑ بکری نہ سمجھیں، عوام آپ کے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ عمران صاحب کی خام خیالی ہے جھوٹ کا نیا دور چلا کر کرسی بچ جائے گی، تحریک عدم اعتماد گرتی ہوئی دیواروں کے لئے آخری دھکا ثابت ہوگی، ملک پر تاریخ کا بدترین قرض لاد کر ریلیف کی باتیں محض دھوکہ ہے، 70 روپے پٹرول کی قیمت بڑھا کر 10 روپے ریلیف دینا دھوکہ نہیں تو اور کیا ہے، 70 روپے کی کمی کریں تاکہ عوام کا بھلا ہو، عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفی دیں اور گھر جائیں۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com