Home / پاکستان / پاکستانی کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے، اور کون کون سی سہولتیں دی جاتی ہیں؟

پاکستانی کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے، اور کون کون سی سہولتیں دی جاتی ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جب بھی اچھی پرفارمنس دی جاتی ہے تو انہیں سراہا جاتا ہے جبکہ خراب پرفارمنس

پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہےمگر بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ان کی تنخواہوں سے متعلق جانتے ہیں۔ہماری

ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں سے متعلق بتائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی

تنخواہوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹیگری اے، بی، سی اور ایمرجنگ کیٹیگری۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ 2021 2022 کے بارے میں

بتائیں گے۔کیٹیگری اے:کیٹیگری اے کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ اس کیٹیگری کے کھلاڑی اپنی سخت محنت اور کامیاب تجربے کی بدولت اس کیٹیگری کا حصہ بنتے ہیں۔اس وقت بابر

اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد رضوان اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔کیٹیگری بی:اس کیٹیگری کے کھلاڑی تین لاکھ 50 ہزار روپے تنخواہ گھر لے کر جاتے ہیں۔ جبکہ اس کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ بونسز اور میچ فیز بھی ملتی ہے۔فخر زمان، فواد عالم، اظہر علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ اس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔سی کیٹیگری:سی کیٹیگری میں شمار کھلاڑیوں کو ایک لاکھ 98 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے، جبکہ انہیں اضافی تنخواہ، بونسز اور میچ فیز بھی دی جاتی ہے۔اس کیٹیگری میں محمد حسنین، محمد نواز، عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، نعمان علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھانی، عثمان قادر اور عمران بٹ شامل ہیں۔جبکہ sportekz.com کی ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی بنیادی تنخواہ

تقریبا 11 لاکھ ہو سکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ، اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔دوسری جانب شاداب خان، یاسر شاہ، اظہر علی، فخر زمان، فواد عالم اور فہیم اشرف کی بنیادی تنخواہ تقریبا 12 اعشاریہ 7 لاکھ ہو سکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار ہو سکتی ہے۔دوسری جانب شاہ نواز دھانی کی بنیادی تنخواہ تقریبا ڈھائی لاکھ روپے ہو سکتی ہے جبکہ شاہ نواز دھانی کی بھی ٹی ٹوئنٹی فیس تقریبا 75 ہزار، ون ڈے کی فیس تقریبا ایک لاکھ اور ٹیسٹ فیس تقریبا 1 لاکھ 25 ہزار روپے ہو سکتی ہے۔واضح رہے یہ اعداد و شمار sportekz.com ۔کی
ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com