اداکارہ دیا مرزا کی بھانجی اور کانگریس رہنما فیروز خان کی 25 سالہ بیٹی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں
کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔دیا مرزا نے تانیا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو یہ
افسوسناک اطلاع دی، اداکارہ نے لکھا ‘میری بھانجی، میری بچی، میری جان اب روشنیوں میں چلی گئی ہے’۔اداکارہ نے
لکھا ‘خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو’۔دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار
ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی ستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ
راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ تانیا کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔