Home / اہم خبریں / پاکستان میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ نے بڑااقدام اٹھالیا،کتنے افسران فارغ ہوگئے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاکستان میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ نے بڑااقدام اٹھالیا،کتنے افسران فارغ ہوگئے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاکستان میں حادثی طور پر براہموس میزائل چلائے جانے کے معاملے پر انڈین ایئر فورس کے 3 افسرفارغ کردیے گئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں برس 9 مارچ کو ایک براہموس میزائل

حادثاتی طور پر چل گیا تھا جس کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ3 افسران کی غفلت کی

وجہ سے میزائل غلطی سے چل گیا تھا۔ یہ تینوں افسران اس حادثے کے بنیادی طور پر ذمہ دار ہیں اور وفاقی حکومت نے ان تینوں کو سروس سے

ڈسمس کردیا ہے۔خیال رہے کہ 9 مارچ 2022 کو بھارتی پنجاب کے علاقے امبالا سے براہموس میزائل فائر ہوا تھا جو کہ پاکستان کی حدود میں آواز کی رفتار

سے3 گنا تیزی کے ساتھ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتا ہوا میاں چنوں کے علاقے میں گرا تھا۔ اس میزائل نے پاکستان کی حدود میں 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا تھا۔ میزائل میں کوئی وار ہیڈ نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com