Home / Education / تعلیمی میدان سے بڑی خبر آئیگی،تمام سکول ایک ہفتے کے لیے بند۔۔۔وجہ ناقابل یقین

تعلیمی میدان سے بڑی خبر آئیگی،تمام سکول ایک ہفتے کے لیے بند۔۔۔وجہ ناقابل یقین

بلوچستان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان

کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایک ہفتے کے لیے صوبے کے تمام

تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 22 اگست سے 27 اگست

تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن میں تمام اسکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیکنیکل کالجز شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر والدین اور طلباء کی سہولت و حفاظت کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبہ کے

تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوہلو میں موسلادھار بارشیں اورسیلاب کے بعد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں متاثرین کیلئےکھول دی گئیں ہیں۔ صوبائی

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بارشوں ،سیلاب سےنمٹنا اولین ترجیح ہے ، جلد متاثرین تک خیمے، امدادی سامان پہنچ جائے گا اورصورتحال کی بہتر پر اسکولز دوبارہ تدریس کیلئے کھولے جائیں گے۔

About admin

Check Also

چھٹیاں ۔۔۔بچوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔حکومت نے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائیوزیر تعلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com