عمران خان بمقابلہ شہباز شریف ! جیت کس کی ہوئی؟ پاکستانی قوم نے فیصلہ سُنا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ رات عمران خان کی تقریر کے وقت میں شہباز شریف نے بھی قوم سے خطاب کیا تاہم
اس وقت شہباز شریف کو عمران خان کے مقابلے میں صرف ڈیڑھ فیصد لوگوں نے سنا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹویٹر
پرعمران خان اور شہباز شریف کی تقاریر کی ویورشپ سے متعلق ایک تفصیلی تقابلی جائزہ پیش کیا۔ جس میں یوٹیوب پر 24 چینلز کی جانب سے دونوں
رہنماؤں کی نشر کردہ تقاریر کو دیکھے جانے کے اعداد وشمار شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے 24 چینلز پر شہباز شریف کی تقریر پر مجموعی طور پر
1لاکھ 30 ہزار ویوز آئے جبکہ انہیں 24 چینلز پر جب سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر نشر کی گئی تو یہ ویڈیومجموعی طور پر 8 ملین بار دیکھی گئی۔عمران خان کی تقریر نشرکرنے والے چینلز میں سب سے پہلے نمبر پر بول نیوز رہا جسے2اعشاریہ 6 ملین ویوز ملے ، اے آروائی 2اعشاریہ 4 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، نیوز چینلز میں پہلے نمبر کا دعویٰ کرنے والا جیو نیوز اس وقت ٹاپ 10 میں بھی کہیں نظر نہیں آیا۔ دوسری جانب ملکی تاریخ میں پہلی بار آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری زیرترتیب ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جن کے پاس وزارت پٹرولیم کا قلمدان بھی ہے‘ نے اپنے رفقاء کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری سیکرٹری وزارت پٹرولیم سے طلب کر لی ہے۔ امکانی طور پر مکمل ڈی ریگولیشن کے بعد یورپ کی طرح پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کابینہ سے وزیراعظم منظوری لیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24گھنٹے یا ہفتے بھر کیلئے کیا جائیگا۔ 15اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انٹرنیشنل کروڈ آئل کی مناسبت سے ردوبدل کیا جائیگا۔