اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ،
پاکستانی تیاری کر لیں ۔۔۔ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع مکمل ابرآلود رہے گا۔ بونداباندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نجی نیوز چینل (سماءنیوز)سینیئر صوبائی وزیر علیم خان کی کمپنی اور ان کی بیٹی کی ملکیت میں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ’ بی بی سی اردو ‘ کی رپورٹ کے مطابق سما ءٹی وی کے ذمے کروڑوں کے واجبات باقی ہیں اور پیمرا قوانین 2009 کے مطابق کسی بھی چینل کے سو
فیصد شیئرز یا ملکیت کی منتقلی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک اس کے تمام واجبات ادا نہیں کر دیے جاتے۔دوسری جانب پیمرا کے 11 رکنی بورڈ میں سے ایک رکن فرح عظیم شاہ نے سما ٹی وی کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر علیم خان کو
فروخت کرنے کے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اختلافی نوٹ دیا ہے۔ فرح عظیم شاہ بلوچستان سے پیمرا کی رکن ہیں۔ یاد رہے کہ علیم خان کی سما ٹی وی کو خریدنے کی خبر رواں برس ہی سامنے آئی تھی لیکن اس کی ملکیت سے متعلق پیمرا سے منظوری ہونی باقی تھی۔ اس چینل کی ملکیت علیم خان کی ریئل اسٹیٹ کمپنی پارک ویو لمیٹڈ اور ان کی بیٹی کے نام ہے۔