Home / weather / پاکستان کا وہ صوبہ جہاں اگلے 7 دن شدید بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔۔۔

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں اگلے 7 دن شدید بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔۔۔

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رات کو مشرقی بلوچستان

میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ سسٹم کے زیر اثر اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی بھی متوقع

ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے،

ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ سرحد پر بارش کا سسٹم بن چکا ہے۔ کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب اور

دکی کے پہاڑی سلسلوں پر بارش ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان رینج میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔صوبائی محکمہ نے آج رات بارکھان،

کوہلو اور ہرنائی اضلاع کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارکھان کے دھولہ ندی میں درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com