Home / weather / ملک میں شدید گرمی کی لہر۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے رِم جِھم کی نوید سنا دی

ملک میں شدید گرمی کی لہر۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے رِم جِھم کی نوید سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں شدید گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی نوید

سنا دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صوبہ پنجاب کے بیشترمیدا نی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک

تاہم خطہ ٔپوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ ، میانوالی، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان، اور لاہورمیں

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشترمیدا نی اضلاع میں

بھی موسم گرم تاہم کوہستان ،چترال، دیر ،کرم ،پشاور، مردان ، وز یر ستان، چارسدہ ،سوات ، ڈ ی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں

اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم شدید گرم اورخشک جبکہ کراچی، بدین اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم شدید گرم اورخشک تاہم بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں بعد ازدوپہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر خطہ ٔپوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب ، بھکر، لیہ ، ملتان میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔سا ہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ ، قصور،خانیوال،بہاولپور، ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہور میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔خطہ پوٹھوہار، نارروال،

سیالکوٹ اور گجرات میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشترمیدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، پشاور، مردان ، وز یر ستان اور سوات میں تیز ہوا وں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ڈی آ ئی خان ، بنو ں اور کوہاٹ میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔شام یا رات گرد آلود تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بعد دوپہرگرد آلود تیزہوائیں چلنے جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے بونداباندی متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کومطلع جزوی ابر آلود جبکہ شام یا رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com