Home / Education / طلبہ کیلیے خوشخبری: حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، سن کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

طلبہ کیلیے خوشخبری: حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، سن کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

حکومت نے آئندہ مالی سال میں مستحق طلبہ کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بینظیر تعلیمی

وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں

بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 ارب روپے سے 10 ہزار طلبہ کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ے لیے 104 ارب روپے مختص کررہے ہیں۔ نوجوانوں اور روگار سے متعلق آئندہ مالی سال میں حکومتی پالیسی سے

متعلق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روز گارکے مواقع تک رسائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گرین یوتھ موومنٹ شروع کریں گے، جس کے تحت ہر

کسی کو قسطوں پر لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ میرٹ پر مفت لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔ دوسری جانب ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7004 ارب مختص: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے مطابق بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو 2 ہزار ارب روپے ہوگا، ٹیکس آمدن کا ہدف 7004 ارب روپے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 4 ہزار 1 سو ارب روپے ملیں گے، پاکستان بیت المال کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسپتال پر ٹیکس چھوٹ: بجٹ تقریر کے مطابق ٹیکس تنازعات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، خیراتی ہسپتال اگر پچاس بیڈز سے زیادہ کا ہوگا تو مکمل ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔زرعی آلات اور اجناس پر عائد سیلز ٹیکس ختم: خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریکٹرز، زرعی آلات، گندم،

مکئی، کینولا، سورج مکھی اور چاول سمیت مختلف اجناس کے بیجوں کی سپلائی پر سیلز ٹیکس واپس لینے کی تجویز ہے۔سولر پینل کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم: وزیر خزانہ کے مطابق توانائی کی قلت دور کرنے کے لیے رعائتیں دی جارہی ہیں، سولر پینل کی درآمد اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی خریداری کے لیے بینکوں سے آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ تک ٹیکس ختم:بجٹ تقریر کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دی گئی ہے۔ کاروباری افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز
کے لیے ٹیکس چھوٹ کی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دی گئی۔

About admin

Check Also

چھٹیاں ۔۔۔بچوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔حکومت نے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائیوزیر تعلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com