کرکٹ کی دنیا میں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اگر شاہد آفریدی کا شمار نہ کیا جائے تو وہ فہرست نامکمل ہوگی۔ شاہد آفریدی نے
کرکٹ میں جتنا نام کمایا اتنا ہی انہوں نے انسانیت کی خدمت کر کے بھی حاصل کیا۔جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ
شاید آفریدی کی بیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں گی لیکن کسی کو یہ بات نہیں
معلوم کہ دونوں کی شادی کب ہوگی۔مگر اب شاہد آفریدی نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی انشا کی شادی
شاہین آفریدی کے ساتھ کب ہونے جا رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک مداح کی جانب سے ٹوئٹ میں سوال آیا جسے اینکر نے انہیں پڑھ کر سنایا۔
پہلے تو شاہد آفریدی نے کہا کہ جتنا میری بیٹی مجھے تنگ کررہی ہے میں چاہ رہا ہوں کہ اس کی جلدی سے شادی کر دوں۔بعدازاں شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی اپنی خواہش کہ وہ ابھی مزید پڑھنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہ دیکھتے ہیں شاید آئندہ سال شادی ہوسکتی ہے۔ آخر میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بچوں کی مرزی پر چھوڑا ہوا ہے۔خیال رے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور وہ انہیں شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی دلہن بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق کیا کہا سماء ٹی وی کے پروگرام کے آخری حصے میں سن سکتے ہیں۔