Home / انٹرنیشنل / ماہیما چوہدری کے حوالے سے تشویشناک خبر : مداحوں کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھ گئے

ماہیما چوہدری کے حوالے سے تشویشناک خبر : مداحوں کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھ گئے

بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’پردیس‘ کی اداکارہ ماہیما چوہدری سینے کے سرطان سے لڑ رہی ہیں۔ماہیما چوہدری، جو 1997 کی

کامیاب فلم ’پردیس‘ میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں جس میں اُنہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کی تھی، اُنہیں سرطان کی

تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہیما چوہدری کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ

کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دی۔انوپم کھیر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماہیما چوہدری کی ہمت اور سرطان کی کہانی، میں نے ماہیما

چوہدری کو ایک ماہ قبل اپنی 525 ویں فلم ’دی سِگنیچر‘ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے امریکا سے بلایا تھا، ملاقات میں ہماری

گفتگو کا رُخ بدل گیا جب مجھے معلوم ہوا کہ اُنہیں سرطان ہے۔‘اداکار نے کہا کہ ’ماہیما چوہدری کی ہمت اور اُن کا رویہ پوری دنیا کی بہت سی خواتین کو اُمید دے گا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ماہیما ہیرو ہے، بہادر ہے، اُن کے لیے دُعائیں بھیجیں، وہ سیٹ پر واپس آ گئی ہیں لیکن اُنہیں پیار، محبت اور دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرطان کے علاج کی وجہ سے ماہیما چوہدری کے سر پر بال نہیں ہیں اور وہ انوپم کھیر سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئیں۔واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے فلم پردیس، پیار کوئی کھیل نہیں، دیوانے، دھڑکن، باغبان، اوم جئے جگدیش، دل ہے تمہارا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ آخری بار 2016 کی فلم ڈارک چاکلیٹ میں نظر آئی تھیں۔

About admin

Check Also

امارات میں ایک لاکھ ڈالر تنخواہ والی نوکری کا اعلان، نوجوانوں کیلئے سنہری موقع

متحدہ عرب امارات زندگی بدل دینے والے مواقع کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com