عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرنے والی دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا
پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی تیسری
اہلیہ کی علیحدگی کے بارے متعدد خبریں گردش کررہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیوز بھی
شیئر کی جارہی ہیں،دانیہ نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا اور اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ نشہ کرتا، مجھے مارتا ،کھانا
بھی وقت پر نہیں دیتا تھا اور ایک کمرے میں بند کرکے رکھا تھا، عامر لیاقت نشے کا عادی ہے اور مجھے گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
دانیہ کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ افواہیں پھیلانا بند
کریں، عامر لیاقت نے تصویر شیئر کرتے الزام لگایا تھا کہ دانیہ کے دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں تو یہ غلط ہے، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دیں ہیں اور یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے، ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہیے اور اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے، اور یہ کیس بھی نہ کرتے۔عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی ایک اور نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود کو عامر لیاقت کے چنگل سے آزاد کرانے پر مطمئن دکھائی دے رہی ہے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شعر پر لپسنگ کررہی ہیں۔ نئی ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین کے جانب سےملے جلے کمنٹس کئے جارہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ پروفائل’ سے عامر لیاقت کے ساتھ تصویر تو ہٹا دو۔