بھارت کی آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ
میں تحصیلدار نے اپنی محبوبہ کو خود ہی جان سے ماردیا ہے۔پولیس کے مطابق تحصیلدار اور خاتون کانسٹیبل روچی سنگھ
کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، تحصیلدار پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن جب خاتون سپاہی نے اس پر دباؤ ڈالا تو اس نے
اسے ہی جان سے مار دیا۔ پولیس نے ملزم تحصیلدار اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ تحصیلدار نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے
بتایا کہ اس نے روچی سنگھ کوجان سے مار کر نعش نالے میں پھینک دی تھی ، جان سے مارنے کی وجہ یہ بنی تھی کہ وہ بار بار کہتی تھی کہ اپنی بیو اور بچوں کو چھوڑو اور مجھ
سے شادی کرو۔