پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد
کرایہ بڑھانے کا اعلان، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں
گئے۔حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے
تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے