خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور
پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،
گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی
برفباری کا امکان ہے۔پنجاب میں خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ، جہلم اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔