Home / اہم خبریں / کورونا کی تباہ کاریاں،لاک ڈاون لگانا ہے یانہیں؟صوبائی حکومت نے واضح اعلان کردیا

کورونا کی تباہ کاریاں،لاک ڈاون لگانا ہے یانہیں؟صوبائی حکومت نے واضح اعلان کردیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان نے صوبے

میں لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور اور کوہاٹ میں 24 گھنٹوں میں کورونا

کیسز کی شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 23 اورنوشہرہ

میں شرح 17 فیصد رہی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کو اختیارات ہیں کہ جہاں بھی 10 فیصد سے زائد

کیسز ہوں وہاں لاک ڈاؤن کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن مجموعی طورپر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا ارادہ نہیں ،

صورتحال ایسی نہیں ہےکہ بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کی جائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے احتیاط کریں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com