اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ایوی ایشن کی تاریخ میں کوئی ایسا جر م نہیں جس کی قلعی نہ کھلی ہو، سوائے ایک
کے۔ 49سال قبل ایک طیارے کو ہائی جیک کیا گیا اور ہا ئی جیکر دوران پرواز طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے
چھلانگ لگا کر اتر گیا اور آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ آدمی کون تھا اور کہاں گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ پراسرار آدمی ’ڈی بی کوپر‘ کے فرضی نام سے مشہور ہوا، جس نے 24نومبر 1971ءکے روز نارتھ ویسٹ اورینٹ بوئنگ 727سے چھلانگ لگائی۔ اس کے پاس تاوان میں حاصل کی گئی 2 لاکھ ڈالر کی رقم بھی موجود تھی جو بیگ میں بھری ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس ہائی جیکر نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر ٹکٹ خریدا اوراپنا نام ڈین کوپر بتایا۔ یہ پرواز سیٹل جا رہی تھی۔
ٹیک آف کے فوری بعد ہائی جیکر نے فلورنس شیفنر نامی ایئرہوسٹس کو ایک پرچی پکڑائی جس پر لکھا تھا کہ ”میرے پاس بم ہے۔“خو فزدہ ایئرہوسٹس کو ہا ئی جیکر نے حکم دیا کہ وہ اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ جائے اور آہستگی سے اس کا بیگ کھولے، جس میں بم رکھا تھا۔ ہائی جیکر نے ایئرہوسٹس کو بم دکھانے کے بعد مطالبہ کیا کہ مجھے 2لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے اور 4پیرا شوٹ دیئے جائیں۔جہاز کے عملے نے یہ معاملہ باقی 35مسافروں سے مخفی رکھا
اور انہیں بتایا کہ جہاز میں خرابی کی وجہ سے سیٹل میں لینڈنگ تاخیر کا شکار ہو گی۔ درحقیقت جہاز اس دوران جہاز پیسیفک کے اوپر بے مقصد چکر لگاتا رہا تاکہ اس دوران ایئرلائن کے منیجرز تاوان کی رقم کا بندوبست کر لیں۔ منیجرز نے رقم کا بندوبست کیا اور قریبی سکائی ڈائیونگ سکول سے پیراشوٹ ادھار مانگے اور سیٹل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پرواز سیٹل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ تاوان کی رقم اور پیراشوٹ جہ
کے اندر پہنچائے گئے۔ ہائی جیکر نے لگ بھگ سبھی مسافروں اور جہاز کے عملے کے کچھ افراد کو اترنے کی اجازت دے دی اور پائلٹس کو حکم دیا کہ وہ اسے میکسیکو لے کر جائیں۔تاہم جب جہاز کو سیٹل سے ٹیک آف کیے ابھی آدھ گھنٹہ ہی ہوا تھا، ہائی جیکر نے رقم کا بیگ اٹھایا اور پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔ آج بھی اس آدمی کے متعلق کوئی کچھ نہیں جانتا۔ حتیٰ کہ اس کا اصل نام بھی کسی کو معلوم نہیں ہو سکا۔