Home / weather / ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز شمالی/شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،گلگت

بلتستان اورکشمیرمیں بارش /برفباری کا امکان ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شد ید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع، گلگت بلتستان،

کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش اوربرف باری ہوئی۔بارش (ملی میٹر)بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی)10،خضدار،قلات،ژوب03،نوکنڈی02،دلبندین01،

خیبرپختونخوا: پاراچنار04، کالام، مالم جبہ02،دیر(بالائی02،زیریں01)، دروش،پٹن،بنوں،تخت بائی01، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،پنجاب:اسلام آبادمیں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی ۔ برفباری (انچ): مالم جبہ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،سکردو منفی 08،گوپس منفی07،ہنزہ،بگروٹ منفی05،استور، مالم جبہ منفی 04،پاراچنار، کالام منفی 03، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com