Home / Education / والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں 50 فیصد حاضری

کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ

10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول

جاسکےگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے۔این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 100فیصدطلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائےگی ، ویکسینیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جبکہ ویکسینیشن نہ کرانےوالےطلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اہم پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے، نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاع 20 سے 31 جنوری تک ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔این سی او سی نے اِن ڈور ڈائننگ پابندی عائد کر دی۔10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔10 فیصد سے کم والی شرح والے شہروں

میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق 15 فروری تک رہے گا۔مزارات ، جم ، سینما،پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو گی۔این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہو گا۔این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا،شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 717 زیرِ علاج مریضوں میں سے 908 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

About admin

Check Also

چھٹیاں ۔۔۔بچوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔حکومت نے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائیوزیر تعلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com