طلبہ تیاری پکڑ لیں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ فائنل امتحانات کب ہونگے؟ شیڈول جاری تفصیلات کے مطابق تعلیمی
بورڈ پنجاب نےمیٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحان 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے تحت ایک ہی وقت میں امتحان کا آغاز
ہوگامیٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 10 مئی 2022 سے کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ کا سالانہ 18 جون 2022 سے شروع ہونگے۔امتحانات کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف
چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔دوسری طرف صوبائی محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس اول سے ہشتم تک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونگے،اور
رزلٹ کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گانئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق میٹرک کے امتحانات مئی سے ہوں گے جبکہ ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات جون سے شروع ہونگے ۔