فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں ترقی ہو رہی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بھی
بڑھائیں گے، کورونا کے باوجود پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، اس کا پھل مزدور کو ملے گا۔ پوری دنیا میں
مہنگائی کا طوفان آیا ہے، دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہے صرف پاکستان اس سے متاثر نہیں۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ زمین سے نکلنے والی گیس ہر سال 9 فیصد کم ہوتی جا رہی ہے، باہر سے جو گیس آتی ہے وہ مہنگی بہت ہے، اسے افورڈ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں امپورٹڈ کوئلے اور ایل این جی کے دام بہت
بڑھ گئے ہیں، پچھلی حکومت نے تمام پروجیکٹ امپورٹڈ ایندھن سے لگائے تھے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ 2030 میں 70 فیصد بجلی لوکل ایندھن پر ہوگی، ہمارے قدرتی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ورچوئل ایل این جی پر کام ہو رہا ہے۔