Home / پاکستان / ’’ ایک نہتی لڑکی اپنے باپ کی پارٹی کا بیڑہ غرق کر کے ۔۔۔‘‘ مریم نواز کی آڈیو کے بعد صحافی پھٹپُڑے، ’ٹوکری کو عزت دو‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’’ ایک نہتی لڑکی اپنے باپ کی پارٹی کا بیڑہ غرق کر کے ۔۔۔‘‘ مریم نواز کی آڈیو کے بعد صحافی پھٹپُڑے، ’ٹوکری کو عزت دو‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’’ ایک نہتی لڑکی اپنے باپ کی پارٹی کا بیڑہ غرق کر کے ۔۔۔‘‘ مریم نواز کی آڈیو کے بعد صحافی پھٹپُڑے، ’ٹوکری کو عزت دو‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

گزشتہ روز مریم نواز اور پرویز رشید کی ایک آڈیو ٹیپ منظرعام پر آئی ۔ آڈیوٹیپ میں مبینہ طور پر پرویز رشید کو

کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کا ایک پروگرام ’اسکور کارڈ‘ ہے جس کا وہ حوالہ دے رے ہیں جو کہ نجی چینل ’جیو نیوز‘ کا معروف شو ہے۔پر پرویز

رشید مریم کواز کو کہتے ہیں کہ صحافی حسن نثار، جو کہ (ن) لیگ کو بہت گالیاں دیتے ہیں ۔جس پر مبینہ طور پر مریم نواز کہتی ہیں کہ ایک اور اینکر ارشاد بھٹی بھی آگیا ہے جس پر پرویز رشید کہتے ہیں کہ ارشاد بھٹی کتے کی طرح بھونکتے ہیں۔ لیگ کے لیے بہت گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔مبینہ طور پرویز رشید کہتے ہیں کہ اس شو میں کوئی بھی ہمارا ترجمان نہیں ہے، ستار بابر آزادانہ رائے رکھتے ہیں اور کم از کم گالم گلوچ نہیں کرتے، تجزیہ کار حفیظ اللہ

نیازی ہمارا نقطہ نظر نہیں بتاتے تھے لیکن وہ جیسا ہمارے ساتھ سلوک کرتے تھے عمران خان کے ساتھ بھی اسی طرح سلوک کرتے تھے، انہوں نے ان کو پروگرام سے ہٹادیا ہے اور ان کا کالم بھی روک دیا گیا ہے۔جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ معاملہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ اٹھائیں گی۔اس پر پر ویز رشید کہتے ہیں کہ ہمارے اوپر بھونکنے کے لیے کتے چھوڑ رکھے ہوں۔ جس کے جواب میں مبینہ طور پر مریم نواز کہتی ہیں کہ ابوجان جو 2 باسکٹس آذربائیجان سے لائے تھے، ایک نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھیج دیں۔اس کلپ

کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفابرپا ہوگیا، سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز بنائیں اور تبصرکئے اور ٹوئٹر پر “باسکٹ کو عزت دو”ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اس کلپ پر صدیق جان کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ پہلے صرف لفافے سے کام چل جاتا تھا، اب اگلوں کی ڈیمانڈ اتنی بڑھ گئی ہے کہ پوری ٹوکری بھر کے بھیجنی پڑتی ہےصحافی عمرانعام نے اس پر دلچسپ شاعری کی جس کا عنوان تھا کہ میں نواں کٹا کھول دیاں گی ابے چاچے رول دیاں گیاحتشام الحق نے عمرچیمہ کو جواب دیا کہ آپ چینل کی بجاۓ باسکٹ پر بات کریں۔ وہ بعد کی باتیں ہیں۔حفیظ نعیم کا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ ہمیشہ باسکٹ میں ہی جاتا اچھا لگتا ہے ادھر ادھر بکھر جاۓ تو تعفن پھیل جاتا ہے۔علی عمران فاروقی نے تبصرہ کیا کہ دیپیکا کہتی تھی “ایک چٹکی سندور کی قیمت تم کیا جانو

رامیش بابو صحافی اب کہیں گے “آذربائیجان سے آئی باسکٹ کی قیمت تم کیا جانو پی ٹی آئی والوں!فہد نے طنز کیا کہ ایک نہتی عورت باپ کی پارٹی کا بیڑا غرق کرنے کے بعد میر شکیل کا بیڑہ غرق کرنے کی راہ پہ گامزن ہے اپنا اس کا کچھ بننا نہیں اور کسی کا کچھ رہنے نہیں دینا۔جی این این کے صحافی محمد عمران نے تبصرہ کیا کہ الحمدللّٰہ یہ آڈیو بھی ہماری ہے ۔۔۔ یہ مافیہ کی اصل شکل ہے۔۔ دیکھیں کیسے پولیٹیکل ایلیٹ میڈیا گنز کو مینج کرکے عوام کی اپنے حق میں زہن سازی کرتی ہے ۔۔۔دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کئے اور دلچسپ میمز بناکر شئیر کیں۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com