مالک مکان نے 18 سال پرانی کرایہ دار سے اپنا گھر واپس لیا تو اندر ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زیادہ عرصہ کے لئے مکان کرایہ پر دینا اور کبھی پتہ ہی نہ کرنا کہ مکان میں کیا ہو رہا ہے بعد میں
مصیبت کا باعث بن جاتا ہے ۔برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر میں مالک مکان کے اس وقت ہوش اُڑ گئے جب اس نے 18 سال پرانی کرایہ دار سے اپنا مکان واپس لیا۔
اور پھر مکان کے اندر اندر جانے کی غلطی کی۔ پورے گھر میں گندگی اور غلاظت کے پہاڑ بنے ہوئے تھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈینی ہرنن نے 18 سال پہلے اپنا تین بیڈ روم کا مکان کرائے پر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ کرائے دار خاتون نے گھر
خالی کیا اور دوسری جگہ چلی گئی۔ ڈینی نے سابق کرائے دار سے گھر کی چابی مانگی تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگی۔ ڈینی کو اس پر شک گزرا اور اس نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کی چابیاں حاصل کر لیں لیکن جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس کے ہوش ہی اُڑ گئے۔ گھر کے سارے کمروں میں گندگی کے پہاڑ بنے ہوئے تھے اور ہر طرف غلاظت پھیلی ہوئی تھی۔ ڈینی کو اس کی صفائی کرانے میں 15 ہزار پاؤنڈ (35 لاکھ 67 ہزار روپے) خرچ کرنے پڑے جب کہ خاتون کرایہ دار نے صرف 500 پاؤنڈ سیکیورٹی دی ہوئی تھی۔ ڈینی کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس اور سٹی کونسل میں خاتون کرائے دار کے خلاف شکایت درج کر دی ہے تاکہ اپنا نقصان پورا کر سکے۔پورے گھر میں گندگی اور غلاظت کے پہاڑ بنے ہوئے تھے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈینی ہرنن نے 18 سال پہلے اپنا تین بیڈ روم کا مکان کرائے پر دیا تھا۔