وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے نجی وسرکاری سکول کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جس
سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، پنجاب بھر کے سکولوں
میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام
پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی کورونا ویکسی
نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے وزٹ کیے جائیں گے، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے۔