Home / پاکستان / عوام کی خاطر بڑا فیصلہ! جہانگیر ترین نے بالاخر بڑا اعلان کر دیا

عوام کی خاطر بڑا فیصلہ! جہانگیر ترین نے بالاخر بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا نیوز کے مطابق لودھراں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ ورکرز

اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین

نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔

ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بےلوث عوامی خدمت ہے، عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی عام آدمی کا حق ہے, لودھراں میں سماجی کاموں کا آغاز سیاست میں آنے سے قبل کیا تھا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پاس ہو گیا تو حکومت عوام کی اسمبلی میں ہار جائے گی۔جیو ٹی وی کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے دیا نہیں عوام اصل ٹف ٹائم

دے گی، حکومت منی بجٹ پاس کروانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن اس کی کامیابی نہیں ہو گی۔اپوزیشن اتنی نکمی ہے کہ اُسے صحیح معنوں میں اپوزیشن نہیں کہا جا سکتا۔حکومت مشکل میں ہے لیکن ابھی بھی ایک صفحہ انجوائے کر رہی ہے۔عمران خان اس زعم میں مبتلا ہیں کہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مالیاتی ضمنی بل سے عوام پربوجھ کی باتیں بے بنیاد ہیں،فنانس ترمیمی بل پر قیاس آرائی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے سب پر سیلز ٹیکس لگائیں، 70ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ میں لگڑری آئٹم شامل تھے،بل میں343ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی کی گئی ہے،پرانے کپڑوں پربھی ٹیکس نہیں لگے گا۔انہوںنے کہاکہ ایوان میں اتنا واویلا مچایا گیا، صرف2ارب ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے کونسا طوفان آجائے گا۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com