Home / اہم خبریں / سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کسے قرار دیا گیا؟نام سامنے آگیا

سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کسے قرار دیا گیا؟نام سامنے آگیا

سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کسے قرار دیا گیا؟نام سامنے آگیا

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی)نے سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری

کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے

پر 2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے چھ صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروسی صدرکا انتخاب کیا ۔لوکاشینکو 1994 سے صدر کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔ 2012 میں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تھا کہ وہ یورپ میں آخری اور واحد آمر حکمران ہیں۔رواں سال کی دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور

آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے صوبے خیبر  پختو نخوا میں خوش رہنے  والے افراد کی شرح پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کافی زیادہ ہے، سروے کے مطابق  پاکستانیوں نے خوش ہونے میں پڑوسی ملک بھارت اور افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ بھارت میں 61 فیصد تو افغانستان میں 45 فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com