خیبرپختونخواہ میں سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کے آخر میں ہی تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق
تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو نئے سال کی آمد پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقصوبے کے سرکاری
ملازمین کو نئے سال کے آغاز سے قبل ہی تنخواہیں اور پنشن موصول ہو جائیں گی۔حکومت خیبر پختونخوا نے یکم اور 02 جنوری 2022 کو ایک ساتھ 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث
متعلقہ اداروں کو صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ دسمبر 2021 کی تنخواہیں، پنشن 29 دسمبر2021 کو پیشگی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ
خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کیا گیا۔دوسری جانب کرسمس کی آمد پر وفاقی حکومت نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو بھی قبل از وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔