Home / اہم خبریں / نئے سال کا بڑا تحفہ۔۔۔یٹرول اتنا سستا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائیگا۔۔۔عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نئے سال کا بڑا تحفہ۔۔۔یٹرول اتنا سستا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائیگا۔۔۔عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پٹرول سستا ہونے کی امید لگائی عوام کو یکم جنوری کو نئے
سال کا تحفہ دینے کا عندیہ۔تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے

ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کے دوران یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا۔ ترجمان

وزارت خزانہ کے مطابق پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی۔ واضح رہے

کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد بھی مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔جبکہ یاد رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر

ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 31 دسمبر تک کیلئے کیا گیا۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی تھی۔

About admin

Check Also

ماہرہ خان کی نانی نے انکا ہاتھ دیکھ کر کیا پیشگوئی کی ؟ ناقابل یقین انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com