محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق
مغربی سسٹم 25 دسمبرکوبلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش
کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا، اس سسٹم کے
تحت درجہ حرارت 9 سے 10 تک رہ سکتا ہے جب کہ سردی کی یہ لہر 5 جنوری تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔