Home / پاکستان / پاکستانی نیوز اینکر کا باریک لباس

پاکستانی نیوز اینکر کا باریک لباس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کے باریک لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

ہے، گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کی تصویر وائرل ہے،

نجی ٹی وی کی نیوز اینکر نے خبر نامہ پڑھتے ہوئے ہلکے گلابی رنگ کا نہایت ہی بے باک لباس پہن رکھا ہے۔

اینکر کی قمیض اتنی باریک تھی کہ ان کے نیچے پہنے گئے مخصوص کپڑے بھی نظر آ رہے تھے، جیسے ہی منظر لوگوں نے دیکھا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے غم و غصے کے اظہار کے ساتھ مشورے دینے کا بھی آغاز کر دیا۔خاتون اینکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شیراز نامی صارف نے

کہا کہ جب ٹی وی چینلز پر اس طرح کے کپڑوں میں پروگرام ہوں گے تو پھر افسوسناک واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، عمران خان خدارا میڈیا کی بے حیائی پر ہاتھ ڈالیں۔ شیراز نامی صارف کے اس ٹوئٹ کے بعد تو جیسے تانتا ہی بندھ گیا، سوشل میڈیا پر تنقید کی بھرمار ہو گئی اور کہا گیا ہے کہ اس وجہ سے پاکستان میں آئے روز افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں۔

تنقید کے ساتھ ساتھ کئی صارف اینکر کے حق میں بھی کھڑے ہو گئے، ایک صارف عاقب خان نے کہا کہ باریک لباس پہن لینا کوئی بری بات نہیں ہے، اس کے علاوہ عافیہ اسلم نامی خاتون نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مدرسوں میں بچے کس قسم کے کپڑے پہنتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے؟ عباس نظیر نامی صارف نے کہا کہ خدا ان گندی نظروں والوں کو ہدایت دے کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔ لائبہ نامی صارف نے کہا کہ ان کپڑوں میں کیا غلط ہے؟ اپنی سوچ کو تبدیل کریں۔ موسیٰ وڑائچ نامی صارف نے کہا کہ میرے نزدیک یہ لباس اخلاقیات کے مخالف ہے، میں اس اینکر اور ٹی وی چینل کے خلاف اپنی شکایت درج کروا رہا ہوں۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com