محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات
کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد ‘ کا نام دیا جائے گا جو
سعودی عرب کا تجویز کردہ ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ
نہیں۔دوسری جانب ماہر موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہےکہ آندھرا پردیش،اڑیسہ، مغربی بنگال اوربنگلا دیش طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔