Home / weather / ملک بھر میں آئندہ ہفتےسے کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے ہر کسی کو الرٹ کر دیا

ملک بھر میں آئندہ ہفتےسے کیا ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے ہر کسی کو الرٹ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کافی عرصہ سے بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں خشک سردی کا

راج ہے اور سموگ میں بھی کافی اضافہ ہو چکا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ اتوار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جب کہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں آگئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور

سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آنے ولا ہے 29نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا ۔ جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہے اس دوران اس سلسلے کا جھکاو ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے ۔

About admin

Check Also

عرب میں رمضان المبارک کا چاند۔۔۔؟ اہم اعلان کر دیا گیا

سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com