کپتان کا تختہ الٹنے کا بندوبست ہوگیا۔۔ کون کون ملوث؟ آج کی بڑی خبر
سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عالمی سطح پر
سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اور ایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے پاکستان میں ایک
مذہبی جماعت کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ہارون الرشید نے نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاکمیں جانے سے روکنا ہے ۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالا دستی کو
یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمیسازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ پنجاب میں آئی جی ، چیف سیکرٹری سمیت متعدد سیکرٹریز کے تبادلے کا امکان ہے۔ کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔