اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ2015 میں نواز شریف نے رانا شمیم کوچیف جج
لگایا آج مسلم لیگ ن اسی کے بیان کو اپنا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی
کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ
یہ ہیں وہ ذرائع سے آغاز کیا گیا قطری خط آیا باپ نے کہا بیٹے جواب دیں گے بیٹے نے کہا باپ جواب دیگا ،اس شخص کو جھوٹا کہا گیا،انکو جسٹس قیوم کی طرح جج چا ہئیں۔ مراد سعید نے کہا کہ انکو جنرل ضیاء کیطرح چاہیے،ججز کو بدنام کردو، فوج کو کیخلاف سازش کرو، میڈیا کا گلا دباؤ یہ انکو چاہیے،تھوڑی سی شرم اور حیا ئی ہوتی ہے،اس شخص نے پاکستانی وزیر خارجہ ہوتے ہوئے اقامہ رکھا تھا،انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب یہ کسطرح پاکستان کا مقدمہ لڑ سکتے تھے جب نواز شریف کا بیانیہ
بنایا کہ پیٹ خراب ہے گردہ خراب ہے یا جو بھی ہے وہ نوٹری بھی اسی شخص نے کی ہے،آج میں پوچھتا ہوں کہ امریکہ افغانستان سے ہار کر چلا گیا، کرونا چلا گیا، مگر جو لندن گیا تھا وہ ابھی تک واپس نہ آیا،آپ یہاں اپنی باتیں مت کریں مگر پاکستانی عوام کی باتیں کریں نواز شریف، اسحاق ڈار آج مفرور اور اشتہاری ہے شہباز شریف کا داماد مفرور اور اشتہاری ہے، مراد سعید نے کہا کہ اگر پاکستان سے محبت ہے تو واپس آؤ، لوٹا پیسا واپس کرو اگر آپ کا مطلب ہے کہ آپکے کیسز میں ساتھ دیں گے ایسا ہو نہیں سکتاآج جو ہوا وہ عدلیہ پر حملہ ہے ا گر انکی مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے اس پر یہ حملہ آور ہوتے ہیں۔