Home / پاکستان / ن لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں! کسے گر فتا ر کر لیا گیا؟ پوری پارٹی میں ہلچل

ن لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں! کسے گر فتا ر کر لیا گیا؟ پوری پارٹی میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشکل وقت میں مسلم لیگ ن ایک بار بڑی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے کیوں کہ اب جس شخصیت

کو گر فتا ر کیا گیا ہے وہ مسلم لیگ ن کے لئے بڑی مشکلات
پیدا کر سکتا ہے تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن)

کے صدر شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گر فتا ر کر لیا ہے۔

نیب کو مطلوب ملزم دو سال سے مفرور تھا، علی احمد خان سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات رہ چکا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گر فتا ر کرلیا ہے،ٹی ٹی اسکینڈل میں نیب لاہور کو مطلوب ملزم علی احمد خان دو سال سے مفرور تھا، ملزم علی احمد کو اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر سے گر فتا ر کیا گیا،علی احمد خان سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹریٹجی تعینات رہ چکا تھا۔ علی احمد پرٹی ٹی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔علی احمد خان ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ ملزم

کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج (بدھ کو ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کو تفتیش کیلئے نیب لاہور میں منتقل کردیا جائے گا۔ گر فتا ری کے وقت ایم پی اے ملک احمد خان بھی ملزم کے ساتھ تھے، ملک احمد خان ملزم کے ساتھ گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے تھے۔ دوسری جانب حکومت نے گردشی قرض ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس ضمن میں وزارت خزانہ نے تیل و گیس کی تمام کمپنیوں سے سالانہ منافع کا حساب مانگ لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت گردشی قرض پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ نے تیل و گیس کی تمام کمپنیوں سے سالانہ منافع کا حساب مانگ لیا،کمپنیوں نے گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کو ڈیویڈنڈ ادا نہیں کیا ، کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کو گردشی قرض ادا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کو جی ڈی آر جاری کرنے کیلئے استعمال کرنے کی تجویز پر غور آئی ۔

About admin

Check Also

آریز سے قبل کس نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ اداکارہ حبا بخاری نے بتا دیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز کی شادی رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com