وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا ہے کہ
چینی کی قیمت میں 5 نہیں 10 نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی ، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر
مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے ، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں ۔